اتوار, 12 اکتوبر, 2025
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

آج کا اخبار

تازہ ترین

قو می

بین الاقوامی

صوبائی خبریں

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی کوششیں آج مصر میں ہونے والے مذاکرات میں داخل ہو رہی ہیں، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں جس میں فریقین کے وفود کے علاوہ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو وفد کے ہمراہ پہلے ہی قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔ مذاکرات کا مرکزی محور یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا غزہ سے ممکنہ انخلا اور جنگ بندی کے مستقل انتظامات ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد بہت جلد رہا کر دیے جائیں گے کیونکہ ثالثی کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے...

Read more

کاروبار

پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلیے برطانیہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے برطانیہ سے مدد مانگ لی، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل ملاقات کے دوران مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ہوئی ورچوئل ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی۔ ملاقات کے دوران برطانوی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، برطانوی سفیر آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔ یہ پڑھیں : آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم...

Read more

انٹرٹینمنٹ

بگ باس سیزن 18 کے پرومو میں سلمان خان کے اے آئی روپ نے دھوم مچادی

س بار شو میں سلمان خان کا ماضی اور مستقبل کے AI سے بنے ہوئے کرداروں کے ساتھ سامنا ہوگا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے ماضی کے ساتھ ایک عجیب گفتگو کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس میں وہ خود سے سوال کرتے ہیں: ’’کیا لَفڑا کیا تُونے؟‘‘ ماضی کا سلمان پوچھتا ہے کہ وہ اب کہاں ہیں، جس پر موجودہ سلمان جواب دیتا ہے، ’’اعترافی کمرے میں۔‘‘ ماضی کا سلمان حیرانی سے پوچھتا ہے، ’’اب کونسا اعتراف دے رہے ہو؟ کیا لَفڑا کیا تُونے؟‘‘ جس پر موجودہ سلمان تھوڑا غصے میں آ کر کہتا ہے، ’’رک جا یار، نہ میں نے کچھ کیا ہے اور نہ تُو نے کچھ کیا تھا۔‘‘ پرومو میں مستقبل کا سلمان بھی دکھایا گیا ہے، جو سفید بالوں اور داڑھی میں ہے اور وہ بتاتا ہے کہ وہ بگ باس کا پرومو شوٹ کرنے جا رہے ہیں۔ سلمان حیرت سے پوچھتے ہیں، ’’کیا بگ باس ابھی بھی چل رہا ہے؟‘‘

Read more

سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے نیا اسپیس سوٹ متعارف کرا دیا

چینی ریاستی میڈیا کے مطابق چائنا مینڈاسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی جانب سے پیش کیا گیا نیا سرخ اور سفید سوٹ چاند کے شدید درجہ حرارت کے علاوہ شعاعیں اور غبار برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ خلا نوردوں کو چاند کی سرزمین پر امور انجام دینے کے لیے جسمانی طور پر لچک بھی فراہم کرے گا۔ اس اسپیس سوٹ میں ایک لانگ اور شارٹ رینج کیمرا، ایک آپریشن کونسول اور روشنی کی چمک کو ماند کرنے والا ہیلمٹ وائزر نصب کیا گیا ہے۔ ریاستی نشریاتی ادارے کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور چینی خلانووروں نے یہ اسپیس سوٹ پہن کر دکھایا ہے کہ خلانورد یہ سوٹ پہن کر کس طرح سیڑھی پر چڑھ سکتے ہیں یا دیگر امور انجام دے سکتے ہیں۔ یہ نئی ٹیکنالوجی بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

Read more

کھیل

اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط

معاہدے کے تحت آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (او ایم آئی) کی جانب سے اسپیشل بچوں کی طبی دیکھ بھال کے لئے اسپیشل اولمپک پاکستان کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ ایک ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل انسٹیٹیوٹ اطفال، کارڈیالوجی اور نیورولوجی میں 2 سے 7 سال عمر کے اسپیشل بچوں کی باقاعدہ اسکریننگ کرے گا تاکہ ذہنی معذوری کے حامل کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ مفاہمتی یادداشت پر پراسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی اور او ایم آئی اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کاشف مصطفیٰ نے دستخط کیے، اس موقع پر 6 کھلاڑیوں کی پائلٹ اسکریننگ اور 16  ایتھلیٹس کی پیڈیاٹرک اسکریننگ کرکے ان کی صحت کا جامع جائزہ حاصل کیا گیا۔ اس موقع پر کاشف مصطفی کا کہنا تھا کہ او ایم آئی اور ایس او پی کے اشتراک سے مستقبل میں پیڈیاٹرک اسکریننگ اسپیشل ایتھلیٹس کی صحت اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے انہیں کھیلوں اور زندگی دونوں میں بااختیار بنائے گی، اسپیشل اولمپک پاکستان...

Read more

کالمز

ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟

تاریخ انسانی اس بات پر شاہد ہے کہ جس قدر نقصان انسان نے انسان کو پہنچایا ہے شاید ہی کسی دوسری چیز نے پہنچایا ہو۔ تبھی بعض اوقات تاریخ انسانی کے سیاہ صفحات سے گرد اڑاتے ہوئے بے ساختہ زبان پر یہ جملہ نازل ہوتا کہ ’’مجھے درندوں سے نہیں اب انساں سے ڈر لگتا ہے‘‘۔ انسان سے بھی پہلے جو سب سے طاقت ور چیز ہے وہ فطرت ہے۔ اگرچہ بہت سے ادوار میں فطرت نے بھی انسانیت کو آزمائش کی گہری کھائیوں میں دھکیلا ہے۔ کبھی زمین کا لرز جانا، کبھی فلک کا برس پڑنا، مگر پھر بھی اس حوالے سے فطرت کا نمبر بعد میں آتا ہے۔ غرض آسمانی آفتوں سے بھی بڑھ کر انسان ہی وہ واحد ہستی ہے جو انسانیت کی دشمن رہی ہے۔انسانی تاریخ کی پہلی جنگ ایک عورت کی خاطر لڑی گئی، اس دن سے لے کر آج تک جنگیں جاری ہیں، اگر ہم انہیں شمار کرنا چاہیں تو یہ ہمارے لیے ممکن نہیں، مگر آج ان جنگوں کی نوعیت بدل چکی ہے۔...

Read more

Related Posts

Welcome Back!

Login to your account below

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.