اتوار, 12 اکتوبر, 2025
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
  • Login
حُر نیوز
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
حُر نیوز
No Result
View All Result

کارٹون فلموں کے بچوں پر اثرات

حُر نیوز by حُر نیوز
جون 21, 2023
in کالمز
0
کارٹون فلموں کے بچوں پر اثرات
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کارٹون فلمیں بچوں کی تفریح کا ایک ایسا حصہ بن چکی ہیں جو ان کو ہمہ وقت تخیلاتی کرداروں اور دلچسپ کہانیوں سے مسحور کرتی ہیں۔ ’بیٹ مین‘ ، ’سپرمین‘، ٹام اینڈ جیری‘، ’اسپائیڈر مین‘، ’پنک پینتھر‘، ’بگس بنی‘ اور ان کے علاوہ دوسرے مشہور کارٹون کرداروں نے بچوں کے ذہنوں پر ایسا اثر چھوڑا ہے کہ ان کرداروں کی عادات و اطوار کو بچوں نے اپنی عملی زندگی میں شامل کرلیا ہے۔

ماضی بعید، قریب اور حال میں جو کارٹون فلمیں پیش کی گئیں اور پیش کی جارہی ہیں، ان میں کوئی نہ کوئی ایسا کردار پیش کیا گیا جو آج بھی ہمارے اذہان میں نقش ہے۔ بچوں کی عمر ایسی ہوتی ہے کہ جب وہ کوئی نئی چیز دیکھتے ہیں تو اس کو پانے کی جستجو میں لگ جاتے ہیں، کبھی اس (کردار وغیرہ) جیسا بننے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں تو کبھی اسے پانے کی۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا کی ہر تہذیب میں عمومی طور پر بچوں کا یہی رویہ ہوتا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کارٹون فلموں نے بچوں پر کس طرح کے اثرات ڈالے ہیں؟ آیا ’مثبت‘ یا ’منفی‘؟ اگر مثبت اثرات ڈالے ہیں، تو وہ کیا ہیں؟ اور اگر بچوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں تو پھر ان کا تدارک کیسے کیا جائے؟
کارٹون فلموں کے مثبت پہلو یہ ہیں؛
ذہنی نشوونما:

کارٹون فلمیں بچوں کے تخیل، تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کی مہارت کو متحرک رکھتی ہیں۔ وہ اکثر پیچیدہ تصورات کو آسان اور دلکش انداز میں کرداروں، مناظر کی صورت میں پیش کرتی ہیں اور اس کے ذریعے علمی ترقی اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں۔ مختلف کارٹون فلمیں دیکھنے کے نتیجے میں بچوں کی ذہنی نشوونما پروان چڑھتی ہے۔ نت نئے آئیڈیاز ذہن میں پروان چڑھتے ہیں، جن پر عمل پیرا ہوکر وہ کچھ کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔ مثلاً کوئی تخلیقی یا سائنس فکشن کارٹون دیکھتے ہیں تو حقیقی زندگی میں بھی کچھ نیا کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔
جذباتی نشوونما:کارٹون کردار اور ان کی کہانیاں بچوں کے اندر جذبات کو بھی جنم دیتی ہیں۔ خوشی، غم اور تکلیف، یہ وہ احساسات و جذبات ہیں جن کا اظہار کسی نہ کسی صورت میں ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح کے جذبات دکھانے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچوں کو اپنے جذبات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
اخلاقی اقدار اور زندگی کے اسباق:

بہت سی کارٹون فلمیں زندگی کے قیمتی اسباق، اخلاقی اقدار اور مثبت پیغامات دیتی ہیں۔ متعلقہ کرداروں اور دلچسپ داستانوں کے ذریعے، بچے دوستی، ایمانداری، استقامت اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مثلاً ماضی میں ایک مشہور کارٹون ’Cam Candy‘ کی ہر قسط کے اختتام پر بچوں کو باقاعدہ ایک اخلاقی درس دیا جاتا تھا۔

ShareTweetShare
حُر نیوز

حُر نیوز

Related Posts

ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
کالمز

ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟

جون 21, 2023
بجٹ ڈراما؛ کیا عوام کو ریلیف ملا؟
کالمز

بجٹ ڈراما؛ کیا عوام کو ریلیف ملا؟

جون 21, 2023
بجٹ؛ ہندسوں کا گورکھ دھندہ
کالمز

بجٹ؛ ہندسوں کا گورکھ دھندہ

جون 21, 2023
ہائبرڈ ماڈل؛ بھارت نے شرائط اپنی ہی منوائیں
کالمز

ہائبرڈ ماڈل؛ بھارت نے شرائط اپنی ہی منوائیں

جون 21, 2023
مقامی کرنسیوں میں تجارت کی ضرورت و اہمیت
کالمز

مقامی کرنسیوں میں تجارت کی ضرورت و اہمیت

جون 21, 2023
نرم اور ’’ڈرم‘‘ گوشہ
کالمز

نرم اور ’’ڈرم‘‘ گوشہ

جون 21, 2023

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

Facebook Instagram Youtube

کیٹیگری

  • Uncategorized
  • انٹرٹینمنٹ
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • پنجاب
  • خیبر پختونخواہ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سندھ
  • صوبائی
  • قو می
  • کاروبار
  • کالمز
  • کشمیر
  • کھیل
  • گلگت بلتستان
  • ویڈیوز

ہمارے بارے میں

روزنامہ حُر حیدرآباد سے شائع ہونے والا ایک کثیر الاشاعت اخبار ہے جو روزانہ کی تازہ ترین خبریں ہمہ وقت اپنے معزز قارئین تک پہنچاتا ہے

Designed by: Nexo Digital

No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز

Designed by: Nexo Digital

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In