اتوار, 12 اکتوبر, 2025
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
  • Login
حُر نیوز
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
حُر نیوز
No Result
View All Result

بھارت کو جنگ میں دیا گیا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ مذاکرات کیلیے تیار ہیں؛ وزیراعظم

حُر نیوز by حُر نیوز
ستمبر 27, 2025
in قو می
0
بھارت کو جنگ میں دیا گیا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ مذاکرات کیلیے تیار ہیں؛ وزیراعظم
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم نے بنیان مرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جرأت اور بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

شہباز شریف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدوں کی سالمیت اورقومی سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کیا۔

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں شاہینوں نے دشمن کو اپنی مہارت سے زیر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا۔ جس پر جنرل اسمبلی کا ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عظیم جانبازوں، شہداء کے ورثاء کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کے نام ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ زندہ رہیں گے، شہداء کی ماؤں کا حوصلہ ہمارے راستے منور کرتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا شکریہ اور نوبیل انعام کی سفارش

امریکی صدر کا شکریہ اداکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بروقت مداخلت کرکے جنگ بندی کروائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے امن کے لیے اس کردار پر پاکستان انھیں نوبیل انعام دینے کی سفارش بھی کی ہے۔

طاقت کی برتری کے باوجود بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات کیلیے تیار

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے قوم خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔ طاقت کی برتری کے باوجود پاکستان نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی بابائے قوم کے وژن کی رہنمائی میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ہے۔ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔

پاکستان کے امن پسندی کے مؤقف کو دہراتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

غزہ کی ابتر صورت حال عالمی ضمیر پر بدنما داغ ہے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر پر بدنما داغ اور اجتماعی اخلاقی ناکامی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام کی حالت زار ہمارے دور کے دلخراش سانحے میں سے ایک ہے۔ اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم نے خواتین اور بچوں پر ناقابل بیان خوف مسلط کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 8 دہائیوں سے فلسطینی عوام اپنے وطن کا دفاع کررہے ہیں۔ مغربی کنارے پر غیر قانونی یہودی آباد کار دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، ہر گزرتا دن ایک نئی بربریت لارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان پہلے ممالک میں شامل ہے۔ جس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے تحت خود مختار ریاست چاہتے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر پر دو ٹوک مؤقف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے ظلم و ستم کا دور ختم ہوگا اور کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان خطرناک فلیش پوائنٹ ہے۔

بھارت کی آبی دہشت گردی مسترد

شہباز شریف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے۔ اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

پُر امن افغانستان کے خواہاں ہیں

انھوں نے بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے والے فتنتہ الہندوستان کے ہرکارے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو افغانستان سے ملنے والی پناہ، مدد اور تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ آوروں کی پشت پناہی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔

ShareTweetShare
حُر نیوز

حُر نیوز

Related Posts

قو می

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم

اکتوبر 6, 2025
اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس
قو می

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

اکتوبر 6, 2025
مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ
قو می

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

اکتوبر 6, 2025
اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا
قو می

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

اکتوبر 6, 2025
امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ
قو می

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

اکتوبر 4, 2025
آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا
قو می

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

اکتوبر 4, 2025

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

Facebook Instagram Youtube

کیٹیگری

  • Uncategorized
  • انٹرٹینمنٹ
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • پنجاب
  • خیبر پختونخواہ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سندھ
  • صوبائی
  • قو می
  • کاروبار
  • کالمز
  • کشمیر
  • کھیل
  • گلگت بلتستان
  • ویڈیوز

ہمارے بارے میں

روزنامہ حُر حیدرآباد سے شائع ہونے والا ایک کثیر الاشاعت اخبار ہے جو روزانہ کی تازہ ترین خبریں ہمہ وقت اپنے معزز قارئین تک پہنچاتا ہے

Designed by: Nexo Digital

No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز

Designed by: Nexo Digital

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In