پیر, 13 اکتوبر, 2025
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
  • Login
حُر نیوز
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
حُر نیوز
No Result
View All Result

نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

حُر نیوز by حُر نیوز
ستمبر 6, 2025
in Uncategorized
0
نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمینِ مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں، رواں سال، پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں پاس ہوئیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، اس امر کی گواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے، حکومت و سیاست ہو، عدل و انصاف ہو، معیشت اور تجارت ہو، یا معاشرتی اقدار ہوں، سیرتِ طیبہ ہمارے لیے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، قرآن ہمیں واضح الفاظ میں بتاتا ہے کہ "تمہارے لیے اللہ کے رسولﷺ میں بہترین نمونہ موجود ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے۔”

وزیراعظم نے کہا کہ آج جب دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے روابط میں تیزی آگئی اور فاصلے سمٹ گئے ہیں ایسے میں ہمیں اپنی نئی نسل کو خیر، علم اور امن کی طرف راغب کرنے کیلئے انہیں حیات طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا ہوگا، نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ زبان اور کلمہ خیر و بھلائی کے لیے استعمال ہو، اس لئے ہمیں نسل نو کو جدت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے لازوال اصول جو نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ نے امت کیلئے وضح کئے، ان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انکے محبت، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی ترغیب دینی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرتِ طیبہؐ کی عملی تعبیر بنانا ہے، ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے اور بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، پاکستان کو درپیش مسائل چاہے وہ معاشی ہوں یا سماجی ان کا پائیدار حل اسی وقت ممکن ہے جب ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئیں، ہم سب آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب ملک پاکستان کو سیرت النبی ﷺ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا مقصد مساوات، غربت کا خاتمہ اور علم و تحقیق کا فروغ ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، اتحاد و یگانگت عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت و اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔

ShareTweetShare
حُر نیوز

حُر نیوز

Related Posts

اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔  غزہ کے الشفاء اسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔  مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔  شہادت پانے والوں میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور میڈیا ورکر محمد نوفل شامل ہیں۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انس الشریف نے شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، انسانی بحران اور جنگی جرائم کی وسیع کوریج کی تھی، جس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔  اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انس الشریف پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے تاہم اس دعوے کے شواہد تاحال منظرِ عام پر نہیں لائے گئے۔  ذرائع کے مطابق انس الشریف ان صحافیوں میں شامل تھے جو غزہ میں جاری تباہی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے دن رات مصروف تھے۔  واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد صحافی اور میڈیا کارکنان شہید ہو چکے ہیں، جن میں متعدد کا تعلق الجزیرہ نیٹ ورک سے تھا۔
Uncategorized

اگست 11, 2025
مقتدر حلقے ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر
Uncategorized

مقتدر حلقے ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر

اگست 4, 2025

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

Facebook Instagram Youtube

کیٹیگری

  • Uncategorized
  • انٹرٹینمنٹ
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • پنجاب
  • خیبر پختونخواہ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سندھ
  • صوبائی
  • قو می
  • کاروبار
  • کالمز
  • کشمیر
  • کھیل
  • گلگت بلتستان
  • ویڈیوز

ہمارے بارے میں

روزنامہ حُر حیدرآباد سے شائع ہونے والا ایک کثیر الاشاعت اخبار ہے جو روزانہ کی تازہ ترین خبریں ہمہ وقت اپنے معزز قارئین تک پہنچاتا ہے

Designed by: Nexo Digital

No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز

Designed by: Nexo Digital

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In