پیر, 13 اکتوبر, 2025
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
  • Login
حُر نیوز
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
حُر نیوز
No Result
View All Result

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز تقاریر،نسل کشی کے مطالبات وبائی شکل اختیار کر چکے ہیں

حُر نیوز by حُر نیوز
اکتوبر 7, 2024
in صوبائی, کشمیر
0
بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز تقاریر،نسل کشی کے مطالبات وبائی شکل اختیار کر چکے ہیں
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان نے عالمی برادری کو بتایا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز تقاریر اور ان کی نسل کشی کے مطالبات انتہائی بلند سطح تک پہنچ چکے ہیں اس لیے مسلمانوں کے خلاف اس مہم کو ختم کرنے کیلئے عالمی برداری کردار ادا کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نفرت انگیز تقاریر کے خلاف دوسرے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز تقاریر اور مسلم نسل کشی کے مطالبات وبائی شکل اختیار کر چکے ہیں۔انہوں نے نسل کشی اور قتل کی روک تھام کے ادارے جینو سائیڈ واچ کے سربراہ گریگوری سٹینٹن کی حالیہ وارننگ کی طرف توجہ مبذول کرائی جو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور آسام اوربھارت کے دیگر حصوں میں نسل کشی کے خدشے کے بارے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اب بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی اسلاموفوبک اور عیسائی مخالف مہم کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار مشکوک جغرافیائی سیاسی مقاصد کی خدمات میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت اور سنگین مظالم کے ذمہ داروں کو قبول کرنے کو تیار ہیں۔پاکستانی سفیرنے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر تشویش ہے خاص طور پر عالمی سطح پرزینو فوبیا(غیر ملکیوں سے نفرت)، نسلی اور مذہبی عدم رواداری اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور پرتشدد کارروائیوں، اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلم کمیونٹیز اور افراد کیخلاف نفرت میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھنانیواقعات اسلاموفوبک نفرت کی حالیہ مثالیں ہیں۔اس کے باوجود اس طرح کی اسلامو فوبک نفرت کا بدترین مظہر مسلم مخالف مہم ہے جس کی قیادت بھارت میں ہندوتوا سے متاثر حکومت کر رہی ہے۔منیر اکرم نے امن، رواداری، بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پرکسی بھی مذہب کی توہین اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور تشدد کی کارروائیوں کو عالمی سطح پر غیر قانونی قرار دیا جانا چاہیے۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان افراد، برادریوں اور قوموں کو نفرت انگیز تقاریر اور متعلقہ زینو فوبیا، عدم برداشت، امتیازی سلوک، منفی دقیانوسی تصورات، تشدد اور تشدد پر اکسانے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھاتا رہے گا۔قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے مزید عالمی اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہوگی کہ ہمیں یہ دن نہ منانا پڑے اور یہ میری خواہش ہوگی کہ نفرت انگیز تقاریر ماضی کی بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر سوشل میڈیا اور آن لائن پھیل رہا ہے جس سیتشدد میں عالمی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے اور بعض کمپنیاں نفرت انگیز تقریر کے آن لائن مظاہر کے ساتھ مل کر اشتہارات سے بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی حکمت عملی اور پلان آف ایکشن ہمیں صحیح سمت میں ایک مضبوط قدم پیش کرتا ہے۔اس دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر اور ٹیمیں حکمت عملی کی بنیاد پر مقامی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ حکومتوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر افراد سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر معلومات کی سالمیت کے لیے رضاکارانہ ضابطہ اخلاق پر مشاورت کر رہا ہے ، جس کا مقصد آزادی اظہار کا تحفظ کرتے ہوئے غلط معلومات اور نفرت انگیز تقاریر کے پھیلا کو کم کرنا ہے۔نفرت انگیز تقاریر کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام مراکش اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے نسل کشی کی روک تھام اور تحفظ کی ذمہ داری نے کیا تھا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام نسل کشی کی روک تھام بارے اقوام متحدہ کی خصوصی مشیر ایلس ویریمو نیدریتو نے پڑھ کر سنایا۔

ShareTweetShare
حُر نیوز

حُر نیوز

Related Posts

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے
صوبائی

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

اکتوبر 6, 2025
پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ انٹر سال اول کے داخلے 27 جون سے شروع ہونگے
سندھ

پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ انٹر سال اول کے داخلے 27 جون سے شروع ہونگے

اکتوبر 7, 2024
وزیر داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی
بلوچستان

وزیر داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی

اکتوبر 7, 2024
لینڈ ریفارمز کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس آج سے شروع
صوبائی

لینڈ ریفارمز کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس آج سے شروع

اکتوبر 7, 2024
جی بی میں 1000ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کا فیصلہ
صوبائی

جی بی میں 1000ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کا فیصلہ

اکتوبر 7, 2024
سٹی تھانہ اور ائیرپورٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کا گینگ گرفتار،18موٹرسائیکل برآمد
صوبائی

سٹی تھانہ اور ائیرپورٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کا گینگ گرفتار،18موٹرسائیکل برآمد

اکتوبر 7, 2024

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

اسرائیل مسلسل بمباری کر کے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

by حُر نیوز
اکتوبر 6, 2025
0

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

امن منصوبے پر حماس کا جواب؛ اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری فوراً روک دے، ٹرمپ کا مطالبہ

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

by حُر نیوز
اکتوبر 4, 2025
0

Facebook Instagram Youtube

کیٹیگری

  • Uncategorized
  • انٹرٹینمنٹ
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • پنجاب
  • خیبر پختونخواہ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سندھ
  • صوبائی
  • قو می
  • کاروبار
  • کالمز
  • کشمیر
  • کھیل
  • گلگت بلتستان
  • ویڈیوز

ہمارے بارے میں

روزنامہ حُر حیدرآباد سے شائع ہونے والا ایک کثیر الاشاعت اخبار ہے جو روزانہ کی تازہ ترین خبریں ہمہ وقت اپنے معزز قارئین تک پہنچاتا ہے

Designed by: Nexo Digital

No Result
View All Result
  • صفحہ اوْل
  • آج کا اخبار
  • قو می
  • بین الاقوامی
  • صوبائی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • کالمز
  • ویڈیوز

Designed by: Nexo Digital

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In